• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری جنرل مرکزی جماعت اہلسنت یوکے ،یورپ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی رفیقہ حیات وفات پاگئیں

لوٹن (نمائندہ جنگ ) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ یورپ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی رفیقہ حیات کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ گیلانی کی امامت میں ادا کر دی گئی ۔اس موقع پر برطانیہ کے متعدد علمائے کرام  علامہ حافظ اعجاز احمد، علامہ محمد اقبال اعوان، پیر نورالعارفین برمنگھم، علامہ ساجد محمود، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، علامہ ظہیر احمد ووکنگ، علامہ عارف سعیدی چشم، فاروق چشتی برمنگھم، صاحبزادہ مظہر حسین گیلانی لندن شامل تھے، نے اپنے خطابات کے ذریعے محترمہ کی وفات پر خاندان سے ہمدردی کااظہارکیا اور مرحومہ کی جملہ دینی مساعی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں برطانیہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ ہائی کمیشن آف پاکستان کے نمائندے اجمل مصطفیٰ ، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، سابق چیف پراسیکیوٹر آزاد کشمیر ریاض نوید بٹ، میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان ، صدر جے کے ایل راجہ کمان افسر، پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی چوہدری محمد نواز، مسلم کانفرنس کے پروفیسر امتیاز چوہدری، سماجی شخصیات راجہ خالد، سلطان محمود چوہدری، راجہ واجد، عمر رشید سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیونٹی کی طرف سے قاضی عبدالعزیز چشتی، ان کے صاحبزادوں اور دیگر خاندان سے تعزیت کی گئی۔

یورپ سے سے مزید