• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ورجن اٹلانٹک کا بیسٹ وے گروپ کیساتھ اشتراک

لندن (جنگ نیوز) انسانی بحران کے شکار لوگوں کی مدد کیلئے ورجن اٹلانٹک کا بیسٹ وے گروپ کے ساتھ اشتراک، پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 20ٹن ضروری دوائیں برطانیہ سے روانہ کردی گئیں۔ یہ دوائیں بیسٹ وے گروپ نے عطیہ کی ہیں، جو ورجن اٹلانٹک کارگو کے ذریعے اسلام آباد بھیجی گئیں یہ دوائیں 24 نومبر کو پاکستان پہنچ گئیں اور اب سیلاب کی وجہ سے گھر بار سے محروم ہوجانے والے 3.2ملین لوگوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ بیسٹ گروپ برطانیہ میں نجی تجارت کے سب سے بڑے مالکان اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے اہم غیر ملکی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے  بیسٹ وے گروپ کے چیف فنانشل افسر حیدر چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں پاکستان میں موجود ہیں اور دیکھ رہی ہیں کہ لوگوں کو ان دوائوں کی کتنی شدید ضرورت ہے۔ ان علاقوں میں، جہاں صاف پانی سے محروم ہوجانے والے لوگوں میں امراض کا قلع قمع کرنےکیلئے ان دوائوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتنی بھاری مقدار میں دوائوں کو انتہائی ضرورت مند علاقوں تک پہنچانے میں مدد دینے پر ہم ورجن اٹلانٹک کارگو کے شکر گزار ہیں۔ ورجن اٹلانٹک کارگو عالمی کارگو انڈسٹر ی کا ایک بڑا ادارہ ہے اور اس نے کورونا کے دوران عالمی سپلائی چین کو چلائے رکھنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ 21 مارچ 2020 کو ورجن اٹلانٹک کی تاریخ میں کارگو کی اپنی نوعیت کی پہلی پرواز روانہ ہوئی تھی اور اس کے اگلے 12ماہ کے دوران ائر لائنز کا کارگو بزنس بڑھتا چلا گیا اور اس نے صرف کارگو کے سیکٹر میں 5,000پروازیں کیں، اس نے 12 نئے روٹس کا اجرا کیا اور این ایچ ایس کیلئے 8.5ملین کلو پی پی ای اور ضروری اکیوئپمنٹ پہنچائے۔ اب پاکستان میں موسم سرما کے دوران انتہائی ضرورت مند لوگوں کی امداد کیلئے ائر لائنز ضروری تعاون فراہم کررہی ہے۔ ورجن اٹلانٹک دوائوں کو لانے اور پہنچانے اور ہیتھرو ائر پورٹ پر ان کی ہینڈلنگ کیلئے خصوصی کلائمٹ کنٹرول گاڑیاں استعمال کررہا ہے۔ ورجن اٹلانٹک کے منیجنگ ڈائریکٹر فل Wardlaw کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والی تباہ کاری نے ہمیں شدید افسردہ کردیا ہے، ہمیں پاکستان میں دوائوں کی شدید ضرورت سے دوچار لوگوں کیلئے دوائیں پہنچانے کیلئے بیسٹ وے فائونڈیشن اور ویل فارمیسی کے ساتھ اشتراک اور تعاون پر خوشی ہے۔ بیسٹ وے گروپ پاکستان میں فلڈ ریلیف اپیل کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مقصد کیلئے اس نے اپنے خیراتی شعبے بیسٹ وے فائونڈیشن کے ذریعے 2.5ملین پونڈ جمع کئے ہیں۔ فائونڈیشن پاکستان کے صوبے بلوچستان اور سندھ میں انتہائی بری طرح متاثر ہونے والے 20,000ضرورت مند خاندانوں میں راشن بیگز، کمبل، مچھر دانیوں اورپانی کے فلٹریشن یونٹ کی تقسیم کے کام کی نگرانی کررہی ہے۔ بیسٹ وےفائونڈیشن 1987میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک ضرورت مندوں کی امداد کیلئے 46 ملین ڈالر عطیات فراہم کرچکا ہے۔ یہ برطانیہ اور پاکستان میں کام کرتا ہے اور تعلیم اور ہیلتھ کیئر پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ ورجن اٹلانٹک کارگو ورجن اٹلانٹک بزنس کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے۔ 34سال قبل سر رچرڈ برانسن نے اسے قائم کیا تھا اور اپنے قیام کے بعد سے یہ اب سالانہ 200ملین کلو سامان انتہائی توجہ اور اختراع کے جذبے کے ساتھ منزل پر پہنچاتا ہے اور کسٹمر کی خدمت اس کا بنیادی اصول ہے۔ ورجن اٹلانٹک کارگو کو دنیا کی کسٹمرز پر توجہ مرکوز رکھنے والی دنیا کی اہم ائر لائنز تصور کیا جاتا ہے۔ ائرلائنز نے کورونا کے دوران ضروری اشیاء کی پوری دنیا میں ترسیل جاری رکھنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور اسے تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف کارگو لے جانے سروس کے طورپر کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے والی واحد ائر لائن کے طورپر تسلیم کیا گیا، ورجن نے اپنی پہلی صرف کارگو بردار پرواز 21مارچ 2020 میں شروع کی تھی اور اس کے بعد چارٹر کارگو پروازوں کا نمایاں پروگرام تیار کیا، اس نے 14نئے روٹ کھولے اور صرف کارگو کی 4,000 پروازیں چلائیں۔ ورجن اٹلانٹک 2020 میں ہیلتھ اور سوشل کیئر اور این ایچ ایس کا پارٹنر بن گیا۔ اس نے شنگھائی، بیجنگ اور Xiamen سے صرف کارگو کی پروازوں کے ذریعہ 7ملین کلو پی پی ای اور ضروری طبی آلات برطانیہ پہنچائیں، ورجن اٹلانٹک نے 2019میں پہلی مرتبہ A350-1000حاصل کیا اور اس طرح انھیں انتہائی کم فیول کے استعمال سے تیز ترین پروازیں شروع کرنے میں مدد ملی۔ 747اور A332 کی ریٹائرمنٹ کے بعد ائرلائن اسی سال 37ٹوئن انجن طیارے چلائے گی اور اس طرح ائر لائن کے اخراجات کورونا سے پہلے کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ موثر ہوجائیں گے۔ ڈیلٹا ائر لائنز اور ائر فرانس کے ایل ایم کے چار ائر لائنز کے اشتراک میں مجموعی طورپر صرف 23فیصد کی استعداد ہے۔
یورپ سے سے مزید