• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادر پٹیل سے اختلافات،نوشاد شیخ نے دفتر جانا چھوڑدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے وفاقی وزیر صحت قادر پیٹل سے اختلافات ہوگئے ہیں جس کے بعد سے ڈاکٹر نوشاد شیخ نے پی ایم کے دفتر جانا چھوڑ دیا ہے۔ ان دفتر کے عملے میں شامل ایک افسر کے مطابق وہ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے تھے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا۔ قریبی زرائع کے مطابق مکمل اختیارات نہ ملنے اور مسلسل مداخلت کے باعث ڈاکٹر نوشاد خوش نہیں تھے جب کہ میڈیکل ٹیسٹ جامعات سے کرانے پر معاملہ اور خراب ہوگیا تھا کیونکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سب سے زیادہ بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے جن کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے جب کہ پنجاب سے صرف 7 ہزار بچے فیل ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید