• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے5 دن مختص کر دیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے 5 دن مختص کر دیے۔ ترجمان پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ‎ایم ڈی کیٹ امتحان 2022 کی دوبارہ جانچ پڑتال 23 سے27 نومبر تک ہو گی۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرنے والی یونیورسٹیاں 5 دن کھلی رہیں گی، طلبا دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید