• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) وفاقی سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔وفاقی سروس ٹربیونل نے عہدے پر بحالی کا سنگل بنچ کا حکم معطل کردیا ،وفاقی سروس ٹربیونل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی نظرثانی کی اپیل منظور کر لی اور غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کرنے کا سنگل بنچ کا حکم معطل کردیا۔قائم مقام چیئرمین ٹربیونل رانا زاہد اور ممبر جاوید غنی پر مشتمل بنچ نے حکم جاری کیا، وفاقی سروس ٹربیونل نے نظرثانی اپیل پر غلام محمود ڈوگر کو 5 دسمبر کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹربیونل کے سنگل بنچ نے غلام محمود ڈوگر کو 10 نومبر سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کیا تھا، غلام محمود ڈوگر عمران خان حملہ کیس کی جے آئی ٹی کے بھی سربراہ تھے، ان کی دوبارہ معطلی کے بعد جے آئی ٹی کی تحقیقات بھی متاثر ہوئیں جبکہ پنجاب حکومت نے دانستہ طور پر متنازع پولیس افسر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید