تیمرگرہ( نامہ نگار) عمران خان پاکستان کے دفاعی لا ئن پر حملہ آور ہیں ،دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب کھبی پوار نہیں ہو گا ،چور چو ر بیا نیہ کا علمبردار آج قومی اداروں کی جانب سے مستند چو ر کا درجہ حاصل کر چکا ہے پی ٹی آئی کو لانچ کا بنیادی مقصد پختون بیلٹ سے اسلام کی مظبوط جڑوں کو کمزور کرنا اوربے حیا ئی کا فروغ تھا،آزادی نہیں آوارگی مار چ ، سیاسی نظا م کو متنا زع بنانے سے ملک کی معیشت بیٹھ گئی ،صوبے سمیت ملک میں آ ئند ہ حکومت بنا ئیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تالاش شمشمی خان میں جید عالم مولانا قاضی عبدالسلام کی یاد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہی ، جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی وصوبا ئی قایدین سینٹر مولانا عطاء الر حمن ،مولانا عطاء الحق درویش ،مفتی فضل غفور ،راشد محمود سومرو ،قاضی آیاز ،محمدر حیم حقانی ، قاضی روح اللہ ،ضلعی امیر سراج الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا ، انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مہنگا ئی ضرو ر ہے مگر ہم نے سیاست کی بجا ئے ریاست کو بچایا ،مرکزی حکومت کی کوششوں سے سود خاتمے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا ئے جارہے جبکہ مسلسل کوششوں سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل آیا۔