اسلام آباد( رانا غلام قادر )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نےوارنٹس آف پریسیڈینس ( حفظ مراتب ) کے ایشو پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں جائزہ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نمائندگی، اور وارنٹس آف پریسیڈینس کا جامع جائزہ لینے کی سفارش کی جائے گی،کمیٹی نےآئندہ اجلاس میں سیکرٹری قانون کو طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،سینیتر انوشہ رحمٰن نے اعتراض کیا کہ وارنٹ آف پریزیڈینس میں ارکان پارلیمنٹ 16ویں نمبر پر ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ وارنٹ آف پریزیڈینس میں ترمیم آسان معاملہ نہیں ، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس پر وزیراعظم کے فیصلہ کے بعد پیش رفت ہو سکتی ہے، کمیٹی کااجلاس چیئر مین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا۔