• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارت کا بیم گرنے سے اقوامُ متحدہ کو جانیوالے راستے بند

نیویارک( عظیم ایم میاں) نیویارک سٹی کے مرکزی اور مصروف ترین علاقے میں ایک بلند وبالا 38 منزلہ عمارت کے 21ویں فلور سے اینٹیں اور بیم (ستون) گر نے سے اقوام متحدہ کو جانے والے راستے بند کر دئیے گئے،پبلک و ٹریفک کا ہجوم، ایمر جنسی کیلئے فائر بریگیڈ، ایمبولنس، اور پولیس سرگرم،جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ پولیس اور ایمر جنسی سے ڈیل کرنے والے 100 سےزائد افسران نے پہنچ کرعالمی شہرت یافتہ گرینڈ سنٹرل اسٹیشن سے لیکر اقوامُ متحدہ کو جانے والی 42 اسٹریٹ اور ملحقہ علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا پیدل چلنے والوں کو روک کر کئی بلاک دور تک چلنے کی ہدایات دی جاتی رہیں۔

اہم خبریں سے مزید