کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،کالعدم بی ایل اے کے دو دہشت گرد گرفتار ۔گرفتار ملزمان مجاہد بلوچ اور فریدبلوچ عرف زاکرین بی ایل اے کیمپ سے تربیت یافتہ ، قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد۔ تفصیلات کےمطابق کاؤنٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔