کراچی (این این آئی) خلیجِ بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے نظام اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے اثرات کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون سرگرم ہونے کا امکان ہے، تاہم کراچی میں فی الحال بارش کی توقع نہیں، البتہ آئندہ دو روز کے دوران گرمی اور حبس میں عارضی اضافہ ہو سکتا ہے۔ آج اور کل شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔