• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی، غزہ جنگ پر عوام تقسیم

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی، غزہ جنگ پر عوام تقسیم، نئی رائے شماری میںتین میں سے ایک امریکی نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام درست قرار دیا۔ بیشتر امریکی غزہ فوجی کارروائیوں کے مخالف،یہودی امریکیوں میں بھی اسرائیلی پالیسیوں پر اختلافات سامنے آئے۔امریکی خبر رساں ادارے کی جانب سے کرائی گئی نئی رائے شماری میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کے لیے امریکی عوام کی روایتی حمایت میں نمایاں کمی آئی ہے اور تقریباً ہر تین میں سے ایک امریکی شہری کا خیال ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی، جبکہ تقریباً نصف ڈیموکریٹک ووٹر بھی اسی مؤقف سے متفق ہیں۔ سروے کے مطابق صرف دو میں سے ایک کے قریب امریکیوں نے کہا کہ انہیں اس معاملے پر رائے قائم کرنے کے لیے کافی معلومات نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید