کراچی ( نیوز ڈیسک)دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’ستلج‘ کو ریلیز کے محض دو دن بعد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے پر بھارت میں ایک نئے تنازع نے جنم لے لیا ہے۔مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سکھ برادری پر ہونے والے مبینہ مظالم اور انسانی حقوق کے حساس موضوع پر مبنی اس فلم کو مودی حکومت کے دباؤ کے باعث پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا۔فلم انسانی حقوق کے معروف کارکن جسونت سنگھ کالڑا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے 1990کی دہائی میں بھارتی پنجاب میں ہزاروں افراد کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور ان کی اجتماعی قبروں سے متعلق تحقیقات کی تھیں۔ یہ فلم 3 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی، تاہم 5 جولائی کو اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو سے ہٹا دیا گیا۔