• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں یلو لائن ماڈل پراجیکٹ بنے، اخراجات کم، بسوں کی تعداد میں اضافہ ہو، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ’’ یلو لائن‘‘ ایک ماڈل پراجیکٹ بنے ، اس کے انفرااسٹرکچر کی لاگت میں کمی لائیں اور بسوں کی فلیٹ میں اضافہ کریں تاکہ سالانہ زر تلافی کی مد میں حکومت کے اخراجات کم سے کم ہوں۔وہ جمعرات کو یہاں بی آر ٹی یلو لائن سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس میں عالمی بینک کے نمائندے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ لنکن فلور، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، سندھ حکومت کے سینئر افسر زبیر چنہ ،منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی الطاف حسین ساریو ، پراجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن فضل امیر ، نیسپاک اور ڈار کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
اہم خبریں سے مزید