• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈبلیو ایم سے گھوسٹ ملازمین فوری نکالیں، میاں محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے شہر میں صفائی کا نظام کافی بہتر ہوا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ شہر کی ہر چھوٹی بڑی گلی اور سڑک صاف نظر آئے۔ وہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 9 نئی گاڑیوں اور 48 رکشوں کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین عاطف چوہدری اور سی ای او علی عنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ہو یا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، گھوسٹ ملازمین کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوا۔ میری نئے سی ای او کو ہدا یت ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو فوری نکال کر عوام کا پیسہ بچائیں۔ نیز ہر علاقے میں تعینات ملازمین کی فہرست اور ڈیوٹی کے اوقات وہاں آویزاں کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے رکشے تنگ اور گلیوں سے بھی کوڑا اٹھا سکیں گے۔سی ای او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے معاملات شفاف بنانے کے لیے سارا نظام کمپیوٹرائز کر دیا ہے ۔
لاہور سے مزید