• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیف سٹاف کمیٹی کے تقرر کا خیرمقدم

لاہور(خصوصی رپورٹر خصوصی نمائندہ ،سپیشل رپورٹر)متحدہ علماءکونسل پاکستان نے جنرل حافظ سید عاصم منیر کے چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ متحدہ علماءکونسل کے سربراہ مولانا عبدالرو ف ملک، مولانا زاہد الراشدی، سردار محمد خان لغاری، عبداللطیف خالد چیمہ، ڈاکٹرحافظ محمد سلیم اور دیگر رہنماو ں نے نئے آرمی چیف بننے پر ان سے نیک تمناو ں کا اظہار کیا اور کہاہے کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے جنرل عاصم منیر کی چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد کی چیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کے طور پر تعیناتی کوقابل تحسین قراردیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف ،وفاقی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے آئین اور قانون کی رو سے کسی سیاسی مفاد کو سامنے رکھے بغیر بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین نے کہا ہے کہ حافظ سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کو معاشی سماجی اور سیاسی مسائل سے نکالنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے آرمی چیف کی میرٹ پر تعیناتی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر ایک محب وطن اور پیشہ ور انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہیں قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فارو ق سعید نے کہا ہے کہ سینارٹی وائز تقرریوں کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیے