• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ، انتشار کا باعث نہیں بننا چاہئے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن یہ ذاتی مفاد اور انتشار کا باعث نہیں بننا چاہیئے اور ملکی مفاد سب سے مقدم ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرارنے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ملکی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب میں جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کا سیاسی روابط بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ پربھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں چئیرمین پاکستان پیس کونسل سید اسامہ اجمل قاسمی بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک میں ترقی اور استحکام سب سے مقدم ہے۔
لاہور سے مزید