• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی و دعائیہ پروگرام کے دوران پولیس ہائی الرٹ رہی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی و دعائیہ پروگرام کے دوران پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔قبل ازیں آئی جی پنجاب نے مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات مزید بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود موقع پر جا کر چیک کریں۔
لاہور سے مزید