لاہور (خصوصی رپورٹر )لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ایجوکیشن ایکسپو 2022 ہوا ، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کی خصوصی شرکت- ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی معیاری تعلیم کی اہمیت کو سمجھتی ہے اسی لیے ہم طالبات کے لیے انٹرنیشنل لنکیج قائم کر رہے ہیں۔لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے گزشتہ 3 سے 4 سالوں میں بہترین ترقی کی ہے ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ٹائمز ہائر ایجوکیشن اور ایشیا رینکنگ میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا آنا وائس چانسلر کی محنت کا ثبوت ہے ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرنیہے تو خواتین کو آگے لانا ہو گا ۔