• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن وقت پرہونگے،ہرڈویثرن اورضلع میں یوم تاسیس منائیں گے،اسلم گل

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونگے،عوام جسے چاہیں منتخب کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے والٹن میں ڈسٹرکٹ تھری کے صدر چودھری عاطف رفیق کے ڈیرے پر نائب صدور عزیز ملک،عارف خان، چودھری ریاض،عامر نصیر بٹ،سید شاہد عباس کاظمی اورراو شریف،زونل صدور صداقت شیروانی،منیر ڈگرا،شیخ عرفان اور ماہ عالم کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرجمیل منج،آصف ناگرہ، امجد جٹ، سونیا خان،صداقت شیروانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔اسلم گل نے کہا کہ 55ویں یوم تاسیس کی لاہور میں باب پاکستان پر ہونیوالی تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ تھری کے صدر عاطف رفیق چودھری کرینگے جوڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر یوم تاسیس منایا جائیگا ۔