• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5694 ملین سے تیار یورالوجی انسٹی ٹیوٹ بلڈنگ کو مرمت کی ضرورت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) 5694ملین لاگت سے بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کی بلڈنگ کو مرمت کی ضرورت پڑ گئی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے پی سی فور کی تیاری کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی راولپنڈی کا باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں مطلوبہ و مختص فنڈز کی ریلیز کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکی ہدایت کی گئی۔ ہسپتال کے اطراف میں غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائیگا۔ بائونڈری وال کی تکمیل کیلئے ضلعی انتظامیہ تعاون کریگی۔ عمارت کی ایک دیوار میں سیپج کی شکایات پر کمشنر نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں اس کا دیرپا حل نکالا جائے نیز بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جلداز جلد کام مکمل کر کے ہسپتال کے حوالے کرے۔ کمشنر نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی جلد تکمیل ناگزیر ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں او پی ڈی اور 20بستر کا ایمرجنسی بلاک‘ 30بستر ڈائیلاسز یونٹ‘ نیادی ریڈیالوجی اور بنیادی پتھالوجی کی سہولیات موجود ہیں۔
اسلام آباد سے مزید