• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر متاثرین کیلئے سپورٹ گروپس بنانیکی ضرورت ہے‘ ثمینہ علوی

اسلام آباد (جنگ نیوز) خاتون اول مسز ثمینہ علوی نے کینسر متاثرین کی مدد کیلئے سپورٹ گروپس بنانے کیلئے ٹھوس کاوشیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ اسلام آباد کے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے تعاون سے ایوان صدر میں بریسٹ کینسر آگاہی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ہسپتال کے سی ای او ہارون نصیر نے خاتون اول کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں‘ ماہرین نفسیات اور کینسر سے بچ جانیوالے افراد کی ایک ٹیم مریضوں کے ساتھ سیشنز کا اہتمام کریگی تاکہ انہیں جذباتی اور جسمانی صدمے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان میں پولیو وائرس روک سکتے ہیں تو یقینی طور پر چھاتی کے کینسر کو بھی ختم کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ہسپتال کی جانب سے 31دسمبر تک مردوں خواتین کیلئے 50فیصد رعایتی کوپن بھی تقسیم کئے گئے۔ معروف بین الاقوامی ہسپتال جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی صدمے میں مبتلا مریضوں کی مدد کیلئے انتہائی ضروری کینسر سپورٹ گروپ تشکیل دیتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید