• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد کے شہری 3 گاڑیوں اور 25 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 3گاڑیوں 25موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،13افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ثمر زار میں عثمان پیزا آرڈر لے کرجارہاتھاکہ 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر اس سےموٹرسائیکل اپلائیڈفار 2025 ،موبائل اور 5ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ، مزید وارداتیں تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کینٹ ویوکالونی اور دیگر علاقوں میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید