• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،20 افراد سمیت 6 گاڑیاں تھانے میں منتقل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں 20 افراد سمیت 6 گاڑیاں تھانے منتقل 100 سے زائد بل بورڈ ز ہٹا دیئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی رات گئے تک کاروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں لہتڑار روڑ پر 100 سے زائد بل بورڈز کو بھی ہٹا دیا گیادوران آپریشن کری روڈ سے بھی بڑے بل بورڈز کو ہٹا دیا گیا، پی ڈبلیو ڈی میں سڑک کنارے قائم غیر قانونی سٹالز بھی ہٹوا دئیے گئے ہیں ، تجاوزات قائم کرنے پر شہر بھر سے 20 سے زائد افراد کو حوالات منتقل کیا گیاکورال میں دوران آپریشن سروس ایریا میں رکھا گیا کنسٹرکشن میٹریل بھی ہٹا دیا گیاگرینڈ آپریشن کے دوران جی 8 شو رومز کے باہر کھڑی گاڑیاں قریبی سرکاری سکول منتقل کر دی گئیں ہیں ، غیر قانونی کار پارکنگ پر سیکٹر ایف ٹین میں شو روم سیل 6 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں ۔سیکٹر جی 5 میں گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کر دیا گیا ہے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے تک گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
اسلام آباد سے مزید