• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری تنویر کی مقدمے میں ضمانت کی تصدیق بے گناہی کا ثبوت ہے،بیرسٹر دانیال چوہدری

راولپنڈی(جنگ نیوز)فاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری اور بیگم زری کو آرڈینٹر نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی فتح پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر علی خان کی جھوٹے مقدمے میں ضمانت کی تصدیق یہ نہ صرف ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے بلکہ عدل کے ایوانوں میں حق کی بالادستی کا بھی واضح پیغام ہے۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اپنے بندے کو سرخرو کیا اور باطل کے عزائم کو ناکام کیا۔
اسلام آباد سے مزید