اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) سیکرٹری ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب محمد مسعود مختار نے ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کی عیادت کی ، گزشتہ روز وہ اچانک راولپنڈی پہنچے اور اے ایف آئی سی میں داخل عمران اسلم جن کا چند روز قبل بائی پاس ہوا تھا کی عیادت کی، انہیں پھول پیش کئے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ، ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نازیہ جاوید اور ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی گل شیر خان بھی موجود تھے ۔