• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور جلسہ کے حوالے سے ٹریفک پلان مرتب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور جلسہ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے 750سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایات پر ڈیوٹی آفیسر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز محمد وسیم نے سیاسی پارٹی کے لانگ مارچ و جلسہ کے حوالے سے شہرمیں ٹریفک کی روانی کو برقرا رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کر لیا ،دوران لانگ مارچ و جلسہ ٹریفک پولیس کے 750سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،ٹریفک پلان کے مطابق لانگ مارچ و ریلیوں کی گزرگاہوں والے مقامات سے ٹریفک کو مرحلہ وار متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ڈائیورشن پوائنٹس سے متبادل راستوں پرٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ شہریوں کو راستوں کے متعلق بھر پور آگاہی بھی فراہم کریں گے ،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے کہاہے کہ لانگ مارچ و جلسہ کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک و رش کی صورت حال کے متعلق ایف ایم88.6اور سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے آفیشلز سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی ۔ سی ٹی اونے کہاکہ لانگ مارچ و جلسہ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے شہریوں کے تعاون سے ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے سر انجام دیں گے ،اس دوران میری شہریوں سے گزارش ہو گی کہ مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے 20سے 30منٹ کا اضافی وقت رکھیں۔
اسلام آباد سے مزید