• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کا قیام

کوئٹہ ( پ ر) پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن ہائوسنگ کوآپریٹو سوسائٹی کے الاٹیز اور رجسٹرڈ ممبران کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں الاٹیز اور ممبران نے کثیر تعداد مین شرکت کی اجلاس میں سوسائٹی کی کا بینہ اور اسکے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور سوسائٹی کے معاملات کے حل کے لئے ایکشن کمیٹی کو تجویز پیش کی جس پر شرکاء اجلاس نے اتفاق رائے سے ایکشن کمیٹی تشکیل دی اور محمد احمد مصطفی مقائمقام کوارڈینیٹر منتخب کیا اجلاس میں سوسائٹی کے موجود نقشہ اور پلاٹوں کی ترتیب میں رد بدل، الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ سوسائٹی کے نئے انتخابات کیلئے مزید قرعہ اندازی اور رجسٹرد ممبران کو ووٹ کا حق دینے کی قرار داد پیش کی جو کہ اتفاق رائے سے منظور کیا گیا اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے انتخابات اور کا بینہ کی تشکیل کیلئے آئندہ 5 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
کوئٹہ سے مزید