• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جاری این او سی منسوخ کرنے پر غور

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے طے شدہ شرائط پر عملدرآمد نہ کرنے پر این او سی کی منسوخی پر غور شروع کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریک انصاف کو 56 شرائط کے ساتھ ایک دن کے جلسے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو آمد کے پیش نظر 26کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہوگا۔ تاہم اب انتظامیہ نے طے شدہ شرائط پر عملدرآمد نہ کرنے پر تحریک انصاف کو جاری کیا گیا این او سی منسوخ کرنے پرغور شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے شرائط پر عملدرآمد سے گریز کیا، اور تاحال عمران خان کا دستخط شدہ بیان حلفی پیش نہ کر سکی، جب کہ مقامی قیادت نے عمران خان کا دستخط شدہ بیان حلفی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید