• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تپ دق کے زیادہ متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر، ثمینہ علوی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تپ دق کے زیادہ متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے اس لئے تمام سٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس بیماری سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی اور طریقہ کار کو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کا لازمی عنصر بنائیں ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعہ کو ’’تپ دق بیماری کے شکار افراد کے حقوق اور صنفی ایڈووکیسی‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد ڈوپسی فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ یہ جان کر انتہائی افسوس ہوا کہ اب بھی ہر سال 6 لاکھ ٹی بی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، 48 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج بیماری ہے اور جتنی جلدی ہم اس کا ادراک کر لیں اتنا ہی بہتر ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو ، ڈائریکٹر پروگرام ڈوپسی فاؤنڈیشن کنز الایمان اور سٹاپ ٹی بی کی سی آر جی ماہر کاویمہی سمتھ، اداکار فیصل قریشی ڈاکٹر لوسیکا ڈیتیونے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید