• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کی زبان سے دشمن ممالک خوش ہو رہے ہیں، فیصل کنڈی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعظم سواتی کی پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال انہوں نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ اور فیصل نصیر کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کیا اور یہ دھمکی بھی دے ڈالی کہ میجر جنرل فیصل نصیر کو قیمت ادا کرنی پڑے گی اور میں ہر فورم پر ان کے خلاف جاؤں گا اور ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔ اس حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ اعظم سواتی جیسے سنجیدہ لوگ اس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں اور وہ کس کا مقصد پورا کر رہے ہیں اس سے تو دشمن ممالک خوش ہو رہے ہیں، رہنما مسلم لیگ نون میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اعظم سواتی ہوں یا عمران خان ہو ان سب کا ایجنڈا یک ہی ہے کہ دیگر اداروں کی طرح دفاعی ادارے کو ٹارگٹ کر کے کمزور کر دیا جائے،سینئر صحافی سلیم نے کہا کہ سینئر صحافی سلیم نے کہا کہ جب اعظم سواتی سینیٹ کا ٹکٹ جے یو آئی سے لے رہے تھے وہ پیسوں کے سہارے ہی سیاست میں آرہے تھے اور اس وقت بھی ان کا نہ جے یو آئی سے کوئی تعلق رہا تھا نہ ان کا کوئی خاص سیاست سے تعلق تھا۔نوٹ کی وجہ سے وہ سیاست میں آئے۔ رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے اپنے سیاسی مخالفین کے لیے اس طرح کی زبان استعمال کرتی رہی ہے اور آج اداروں کے خلاف بھی انہوں نے وہی زبان استعمال کرنا شروع کر دی جب ان کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہمیں افسوس ہے کہ اعظم سواتی جیسے سنجیدہ لوگ اس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں اور وہ کس کا مقصد پورا کر رہے ہیں اس سے تو دشمن ممالک خوش ہو رہے ہیں۔انڈیا بھی اس طرح کی باتیں نہیں کرتا جس طرح اعظم سواتی کر رہے ہیں۔اعظم سواتی اخلاقیات کی باتیں کرتے ہیں ان کے اخلاقیات اس وقت کہاں چلے گئے تھے جب غریب لوگوں کی گائے گھس جانے پر انہیں پولیس سے اٹھوا کر پٹوایا تھا۔اعظم سواتی نے جو کیا اُس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہیں جو کرنا ہے ہمارے ساتھ کرلیں لیکن اداروں کو کمزور نہ کریں۔اعظم خان ثبوت لے کر آئیں اگر ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ رہنما مسلم لیگ نون میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اعظم سواتی ہوں یا عمران خان ہو ان سب کا ایجنڈا یک ہی ہے کہ دیگر اداروں کی طرح دفاعی ادارے کو ٹارگٹ کر کے کمزور کر دیا جائے۔ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر جو افواج پاکستان کو بدنام کیا جارہا ہے دراصل ان کا یہ کردار پاکستان دشمن ممالک کے سہولت کار کے مترادف ہے۔ اگر یہ اداروں کو کمزور کر رہے تو انہیں فنڈنگ بھی ہو رہی ہے ۔ اگر عمران خان کی ٹیم سوشل میڈیا پر اس قسم کی باتیں تو نہ کرتے تو انڈین فوج کو کل یہ کہنے کی جرأت نہ ہوتی کہ ہم آزاد کشمیر پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں۔آج انڈین وہی باتیں کر رہے ہیں جو کل عمران خان نے کیں کہ آزاد کشمیر کو بھی خطرہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید