• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائیت بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں انتہائی اہم، طبی ماہرین

ملتان(سٹاف رپورٹر ) صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد خاص طور پر ماہر امراض نسواں اور زچگی کو خواتین کی زندگی کے تما م مراحل، نو عمری سے بڑھا پے تک ، غذائیت کی تشخیص اور مشاورت فراہم کرنے کا بہترین موقع میسر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان نیشنل فورم آن وومن ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر شیر شاہ سید نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں کیا۔ڈاکٹر عزیز النساء، ڈاکٹر شبینہ رضا اور ڈاکٹر فرحانہ شاہد نے کہا کہ بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد کا وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہےجو ماں اور بچے دونوں کی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنیوالے افراد، حاملہ عورتوں میں غذائیت کی کمی کی تشخیص کریں اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خوراک کی اقسام و مقدار، مناسب وزن اور ورزش کے حوالے سے معلومات اور مشاورت کے ساتھ ساتھ ماؤں کو بچے کی پیدائش کے فوراََ بعدا اور6ماہ تک اپنا دودھ پلانے کیلئے نہ صرف مشورہ دیں بلکہ انکی حوصلہ افزائی بھی کریں۔ڈاکٹر مسعود احمد نے کہا کہ سٹرٹیجی کا بنیادی مقصد پاکستانی خواتین کی صحت و غذائیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کمزور خواتین میں غذائی کی کمی کی تمام اقسام کی روک تھام شامل ہیں۔صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنیوالے خصوصاََزچگی کے ماہرین کا ماؤں کی صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک کو یقینی بنانے میں خاص کردار ہوتا ہے۔ اس لئے انہیں چاہیے کہ حاملہ ماؤں، انکے شوہروں اور خاندان کے افراد کی ساتھ اس حوالے سے مشاورت کریں۔
ملتان سے مزید