• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پارکنگ کمپنی کارکردگی بہتر بنائے، ورنہ بند کردینگے، محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر )وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔سیکریٹری بلدیات سید مبشر حسین اور کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان نے بریفنگ دی، چیئرمین عابد میر، سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی و دیگر افسران نے شرکت کی ۔لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی اور آؤٹ سورس کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔میاں محمود الرشید نے کہا لاہور پارکنگ کمپنی چار ماہ میں کارکردگی بہتر بنائے ورنہ اسے بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی ۔کمپنی کے معاملات میں سیاسی مداخلت اور مافیا کے قبضے ختم کرائے جائیں ۔سیکریٹری بلدیات نے کہا ابتدائی طور پر 10 پارکنگ سائٹس کو آؤٹ سورس کیاجائے ۔اگر تجربہ کامیاب رہے تو مزید سائٹس آؤٹ سورس کی جائیں گی۔نیلامی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف بنایا جائے۔ کمشنر لاہورنے کہا کمپنی کی 22 سائٹس پر قبضہ واگذار کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔چیئرمین عابد میر نے کہا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے پارک کمپنی کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔