• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھولنا عوام دوستی کی مثال ہے

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام قومی وطن پارٹی تحریک استقلال اور مزار قائداعظم فاتحہ خوانی کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی طرف سے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھولنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید وطن حیات محمد خان شیرپاؤ کے بعد حاجی غلام علی کی طرف سے گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھول کر عوام دوستی کی مثال قائم کر دی ہے تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ قومی وطن پارٹی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ہاشم رضا ایڈوکیٹ صوبائی سینئر وائس چیئرمین طارق احمد خان صوبائی وائس چیئرمین فخر سادات سید فیاض علی شاہ صوبائی وائس چیئرپرسن و سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فائزہ رشید ضلع پشاور کے چیئرمین الحاج ملک سلیم خان چمکنی جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی صوبائی اسمبلی کے سابق ممبر عطیف الرحمن خلیل جے یو آئی ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و مرکزی صدر ہنی ٹریڈرز ایسوسی ایشن نعیم قاسمی اور پاکستان مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و سرپرست مزار قائد اعظم فاتحہ خوانی کمیٹی صالح محمد خان نے خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کی طرف سے گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی غلام علی کی طرف سے عوام دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی گئی ہے خیبر پختونخوا کے عوام علمائے کرام تاجر مزدور کسان طلبا اور نوجوان بغیر کسی روک ٹوک گورنر ہاؤس جا کر گورنر حاجی غلام علی کو اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کر سکیں گے۔سیاسی رہنماؤں نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کا حافظ قرآن ہونا ملک کے لئے بہت بڑی برکت و سعادت ہے۔
پشاور سے مزید