• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، بس میں طالبات کو ہراساں کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ(جنگ نیوز) گوجرانوالہ میں با اثر افرادنے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر سکول بس کو زبردستی روک کر طالبات کو ہراساں کیا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ طالبات کی چیخ و پکار اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ بس ڈرائیور چھٹی کے بعد طالبات اور کمسن سٹوڈنٹس کو لیکر جا رہا تھا کہ راستہ میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر طالبات سےچھیڑچھاڑ شروع کردی۔ طالبات اور ڈرائیور نے منع کیا تو ملزمان نے دن دہاڑے پسرور روڈ پر بس کو زبردستی روک کر ڈرائیور کو تھپڑوں اور مکوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، بس میں سوار طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے چیخ و پکار شروع کر دی ا۔ ایک طالبہ نےتمام مناظر اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لئے ۔ملزموں نے بس کو توڑنے کی بھی کوشش کی ،لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہو گئےتھے۔

اہم خبریں سے مزید