• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بنی گالہ کی بجائے لاہور واپس جانے کی اندرونی کہانی

اسلام آباد ( آن لائن )عمران خان بنی گالہ کی بجائے لاہور واپس جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، علاج شوکت خانم کے علاوہ کسی اور اسپتال سے نہیں کرانا چاہتے

 بشریٰ بی بی نے بھی پہاڑوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا، حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے بنی گالہ نہیں گئے، متنازع بیانات کی وجہ سے حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی سے لاہور جانے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے .

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اپنا علاج شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال سے نہیں کروانا چاہتا،سابق وزیر اعظم اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے لاہور کو مرکز بنانا چاہتا ہے،نئی سیاسی چال بھی یہاں سے چلنا چاہتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید