• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ سول لائنز کو ثناء خرم نے بتایا کہ سرفراز عرف فازو نے سسر نعیم عرف پینا‘ ماموں سسر حسن خان جدون اور سالے بلال‘ یاسر اور سرفراز کی بیوی ماریہ کے ہمراہ والد محمد ارشاد پر گولی چلا دی جو انکے بازو پر لگی۔ حسن کا فائر والدہ غزالہ بیگم کے پیٹ میں لگا جو موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ تھانہ روات کو عاصم داد نے بتایا کہ عالم داد نے توں تکرار پر امیر داد کے سر پر ڈنڈا مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا۔ راجہ سہیل امجد نے پولیس کو بتایا کہ ریس روڈ بحریہ ایٹ میں تیزرفتار گاڑی نمبر اے پی ایل 021کے ڈرائیور محمد مبشر نے محمد عبداللہ راجہ اور محمد ہارون خان کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے بیٹا محمد عبداللہ راجہ ہسپتال کے راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ بہارہ کہو کے علاقے انگوری روڈ پر سفاک قاتلوں نے گھر گھس کر 30سالہ نوجوان فضل کریم کو اسکے معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے لواحقین نے لاش مری ایکسپریس وے پر رکھ کے شدید احتجاج کیا۔
اسلام آباد سے مزید