ملتان (سٹاف رپورٹر) وومن یونیورسٹی ملتان کی تفریحی دورے پر جانے والی بس کا ٹائر برسٹ ہوگیا تاہم کو ئی جانئ نقصان نہ ہوا اورطالبات محفوظ رہیں،موٹر وے پولیس نے طالبات کی بس کا ٹائر تبدیل کیا، وومن یونیورسٹی ملتان کی بسیں تفریحی دورے سے لاہور سے ملتان واپس آرہی تھیں، جن میں سے ایک بس کا ٹائر برسٹ ہوا،موٹروے پولیس کی مدد سے ٹائر کو تبدیل کر دیا گیاجس کے بعد بسوں کو روانہ کردیا گیا۔