• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی توڑنے استعفے دینے کا مرحلہ آسان نہیں ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی،صدر قائمہ کمیٹی سیاسی، قومی امور لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی معاشی بحران پہلو بدلتے عروج پر ہے ۔سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں بھی استعفوں کے لاحاصل ایکسرسائز ہونگے،خیبر پختونخوا بھی استعفوں کے بعد نئے بحران کی بنیاد بنے گا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور نے اہل لاہور کو قومی الیکشن کیلئے دیانتدار، باصلاحیت اور نڈر قیادت فراہم کی ہے ۔ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کا عوام کی طاقت سے محاسبہ کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع لاہور کے سیاسی و انتخابی امور کی تیاریوں کے جائز ہ اجلاس میں قومی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر العظیم، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، جاوید قصوری، خالد احمد بٹ، میاں ذکر اللہ مجاہد، عامر نثار خان،زبیر احمد گوندل ، نصر اللہ گورائیہ ، بلال قدرت بٹ ، وقاص احمد بٹ ، چوہدری محمد شوکت صاحب، شمس الدین امجد اور قیصر شریف نے بھی شرکت کی۔