• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسرت افتخار وفات پا گئیں، کمیونٹی شخصیات کا اظہار غم

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ناروے اوسلو سے نمائندہ جنگ مسرت افتخار گزشتہ روز انتقال کر گئیں وہ مرحوم چوہدری افتخار حسین نمائندہ جنگ ناروے کی اہلیہ تھیں۔ مرحومہ اوسلو سے جنگ لندن کیلئے ڈائریاں لکھتی رہیں اور ایک اچھی لکھاری تھیں، مرحومہ کچھ برس سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں ہالینڈ سے سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم ہالینڈ راجہ فاروق حیدر ، افتخار محمود، زہرہ ویلفیئر سوسائٹی اور دیگرنے وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔مرحومہ کے شوہر افتخار چوہدری بھی ملنسار اورسماجی شخصیت کے مالک تھے۔
یورپ سے سے مزید