• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فٹبال فیڈریشن کا امریکی باڈی سے احتجاج

تہران (اے ایف پی) ایران میں فٹبال فیڈریشن نے امریکی فٹبال کی نمائندہ باڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لگائی گئی پوسٹس میں سے ایرانی پرچم سے لفظ ’’اللہ‘‘ کے ہٹائے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے،ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اس ضمن میں فٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا کو بھی ای میل بھیج دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی فیڈریشن کو سنجیدہ طور پر خبردار کردے۔ امریکی فٹبال فیڈریشن نے دیرینہ حریف امریکا اور ایران کے درمیان میچ سے قبل کچھ پوسٹس کی تھیں جن میں ایرانی پرچم میں تبدیلی کی گئی۔ سیاسی طور پر گرما گرم میچ میں ایران کو منگل کے روز گروپ بی میں امریکا کا سامنا کرنا ہے اور میچ میں فتح سے کوئی بھی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی کرکے آخری 16ٹیموں میں جگہ بناسکے گی۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فٹبال فیڈریشن نے غیر پیشہ وارانہ اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پیچ پر ایرانی جھنڈے پر بنے لفظ ’’اللہ‘‘ہٹادیا۔
یورپ سے سے مزید