• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے پلاننگ اور انجینئرنگ ونگ کے 10 افسر تبدیل

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی اجازت سے پلاننگ اور انجینئرنگ ونگ کے دس افسروں کو تبدیل کر دیا۔ ڈائریکٹر بی سی ایس سٹی نا صر جمیل بٹ سے اضافی چارج واپس لے کر تقرری کے منتظر سید حسن شاہ کو ڈائریکٹر بی سی ایس نارتھ تعینات کیا گیا ۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز محمد ارشد چوہان کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آ بادی سیل اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان اعجاز احمد شیخ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز،ڈائریکٹر ٹر یفک انجینئر نگ عبد الحق بروہی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ بینش جا وید کو ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریل پلاننگ تعینات کیا گیا ۔ ایف ایس اوسید روشن علی کو ریجنل پلاننگ سے انڈسٹر یل پلاننگ ‘ ٹاؤن پلانر اسامہ یونس کو اربن پلاننگ سے ہا ؤسنگ سوسائٹیز اور ٹاؤن پلانر شعور عادل کو بی سی ایس سے ریجنل پلاننگ تبدیل کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید