• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچر تک محدود نہیں، طارق مروت

پشاور (جنگ نیوز)تعلیم صرف درسی کتب اور لیکچر تک محدود نہیں، بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ ہوتی ہیں، جن سے طلباء کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشوونما ہو تی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرطارق سلام مروت نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں سٹوڈنٹس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کیمپس میں سٹوڈنٹ سوسائٹیز نے ہفتہ بھر کھیلوں اور دیگر تقریبات میں حصہ لیاہوا ۔طارق سلام مروت نے کہا کہ ثقافت اور رہن سہن کسی بھی قوم کا سرمایہ ہے اور اس کی حفاظت بھی اسی قوم کی ذمہ داری ہے۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اس تقریب کا مرکزی موضوع ’’خودی‘‘ رکھا گیا ہے۔ تقریب میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشتیاق، سابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا طارق محمود، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ اس ایونٹ نے مختلف شعبوں کے طلباء کو اکٹھا کیا ۔سٹوڈنٹس ویک طلبہ کو اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ علامہ اقبال کی خودی کی شاعری، عزت نفس اور اعلیٰ اخلاقی معیار، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کے لئے گہرے اور اہم معنی رکھتی ہے۔ خودی، عزت نفس کو اعلیٰ ترین اخلاقی معیارات کے حصول کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ تقریب کے آخر میں محمد معروف شاہ نے مہمان خصوصی اور دیگر کو یادگاری شیلڈ دی۔
پشاور سے مزید