پشاور(این این آئی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے پشاور میں کارروائی کے دوران جعلی پاکستانی کرنسی کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان میں عبدالوہاب اور سیف اللہ شامل ہیں جن کے قبضے سے 14 لاکھ 35 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی ، ملزمان سے پستول اور گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور دیگر ساتھیوں کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔