پشاور(این این آئی)سوات موٹر وئے فیز ٹو کی تعمیر کا معاملہ ، وفاق سے خیبر پختونخوا حکومت کو 8 ارب روپے موصول ہو گئے ،دستاویز کے مطابق ڈی سی مالاکنڈ کے پاس اراضی کے حصول کے لئے 2.8 ارب روپے جمع کئے جا چکے ہیں ،ڈی سی سوات کے پاس مجموعی طور پر 5.5 ارب روپے جمع کئے جا چکے ہیں،خیبر پختونخواحکومت نے پختونخواہائی وے اتھارٹی کو فیزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی ،موٹروے کیلئے اراضی حاصل کرنے پر 20.5 ارب روپے خرچ ہونگے، موٹروے کی تعمیراتی کام پر 36ارب روپے خرچ ہوں گے،منصوبے کے تحت 80کلومیٹر طویل شاہراہ بنائی جائے گی،چکدرہ سے فتح پور سوات تک موٹروے تعمیر ہوگی،موٹروے چار لائن پر مشتمل ہوگی جسے چھ لینز میں توسیع دی جا سکے گی، مالی مشکلات کے باعث سوات موٹر وئے فیز ٹو پر کام کو بند کیا گیا تھا۔