• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیع جان کا سی این جی اسٹیشنز کو گیس بندش پر تشویش کا اظہار

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی نمائندہ وفد نے جمعہ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کی بندش کے حوالے سے معاون خصوصی شفیع جان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ بندش کے سبب درپیش مسائل و نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ معاون خصوصی شفیع جان نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ جو اپنی ضرورت سے کئی گنا زیادہ قدرتی گیس پیدا کر رہا ہے۔ صوبے کی مجموعی گیس پیداوار 480 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے جبکہ ملک میں سی این جی سیکٹر کی کل کھپت 190 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ خیبرپختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز 48 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا استعمال کر رہے ہیں۔ آئین پاکستان گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کا پہلا حق دیتا ہے۔
پشاور سے مزید