• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی میں تین روزہ خصوصی کیتھ لیب مشن کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تین روزہ خصوصی کونجینٹل ہارٹ ڈیزیز کیتھ لیب مشن کامیابی سے منعقد کیا گیا خصوصی مشن کے دوران دل کے پیدائشی امراض میں مبتلا 43 بچوں کا مفت علاج کیا گیا۔ پی آئی سی ترجمان کے مطابق خصوصی مشن کی قیادت پی آئی سی شعبہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین نے ماہر ٹیم کے ہمراہ کی۔ مشن میں دبئی کے الجلیلہ چلڈرنز اسپیشلٹی ہسپتال سے آئے ہوئے بین الاقوامی پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹس نے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شرکت کی اور اپنی اور اس مشن میں اپنا کردار ادا کیا۔ پی آئی سی کے ہسپتال ڈائریکٹر قاضی سعد نے غیر ملکی وفد کا استقبال کیا۔خصوصی کیتھ لیب مشن کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا کہ اس نوعیت کے بین الاقوامی تعاون سے سیکھنے اور علم کے تبادلے کو فروغ ملتا ہے، جس سے مقامی معالجین بین الاقوامی معیار کے طریقۂ علاج اپناتے ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کی طبی صلاحیتوں کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا جاتا ہے۔
پشاور سے مزید