پشاور(اے پی پی)ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی نوشیروان خان اور انچارج چوکی گنڈھیری حکمت شاہ خان نیکارروائی کرتے ہوئے آئس سمگلر فرہادکو گرفتار کرکے گاڑی سے 2348 گرام آئس برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔