• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون وکیل کے گھر غیر قانونی چھاپے کی مذمت، کارروائی کی جائے، ہائیکورٹ بار

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے کے پی بارکونسل کی ممبر صوفیہ نورین ایڈووکیٹ کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت امین الرحمان یوسفزئی منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدر ارشد نوشہروی نے کابینہ کو بتایا کہ گزشتہ شب تھانہ خزانہ کے پولیس اور ابابیل سکواڈ نے خیبر پختونخوا بارکونسل صوفیہ نورین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر غیر قانونی چھاپہ مارا اورچاردیواری کا تقدس پامال کیا۔ جس پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی کابینہ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، ایگزیکٹو کونسل پشاور ہائیکور ٹ با ر ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مذکورہ غیر قانونی کاروئی کی مکمل انکوائری کرکے متعلقہ ایس ایچ اور اور پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے اور انکو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیاہے ، اس موقع پرصدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ وہ اپنے وکلاء برداری کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،اس کیساتھ انھوں نے آئی جی پولیس سے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے بصوت دیگر اس طرح کے اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
پشاور سے مزید