• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 خیبرپختونخوا، ٹیکنیکل ایجوکیشن ملازمین کا احتجاج کا اعلان

پشاور (سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا ٹیوٹا ملازمین نے 19 اکتوبر سے احتجاج کا اعلان کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے ال ٹیوٹا ایمپائر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک اعجاز کے مطابق سی پی فنڈ کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اپنی حقوق پر مزید خاموشی اختیار نہیں کریں گے، سروس سٹرکچر کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں کیا گیا ہے، سینیارٹی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا ہے گزشتہ تین سالوں کی سی پی فنڈ کی ادائیگی کی گئی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں چیف سیکرٹری کے احکامات کی باوجود انکوائری پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید