• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم4 دسمبرتک جاری رہے گی، ڈی سی محمد علی

لاہور(خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنرلاہور محمد علی نے کہا کہ گزشتہ روز انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہی، مہم 4 دسمبرتک جاری رہے گی۔ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اور 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔
لاہور سے مزید